May 13, 2023
لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے قتل کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق چاروں ملزمان قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر پی کے 411 سے لاہور ائرپورٹ لایا گیا۔گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں جن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پولیس کو تلاش تھی ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ملزمان کی گرفتاری انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے سے ممکن ہوئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********