پنجاب پولیس کی طرف سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 3186 تک جا پہنچی،
شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 157 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 95 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی طرف سے سرکاری و نجی اداروں پرحملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کیلئے صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری ہیں اور اب تک مختلف اضلاع میں ہونے والی گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 3186 تک جا پہنچی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 157 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 95 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا،
تفصیلات کے مطابق شرپسند عناصر نے لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19 ، میانوالی پولیس کی09، سیالکوٹ کی 05، گوجرانوالہ پولیس کی03 گاڑیاں ، ملتان پولیس کی 04 گاڑیاں،اٹک کی 01، جھنگ کی 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی 01 گاڑی اور پولیس کانسٹیبلری کی 03 کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا جبکہ 13 نجی گاڑیاں بھی شرپسند عناصر کے ہاتھوں تباہ ہوئیں، اسی طرح پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، شرپسندانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کہ گرفتاریوں کیلئے آپریشن جاری ہے اور دستیاب فوٹیجز ، سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کی مدد سے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نجی و سرکاری املاک، گاڑیوں کو تباہ و نذر آتش،شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے ۔ پنجاب پولیس تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرے گی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 215 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************