پنجاب پولیس کا احسن اقدام/کچہ کی عوام کیلئے سکولز اور ڈسپنریاں قائم کر دی گئیں
رحیم یار خان پولیس کے آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد ہوا۔ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز سے کلئیر کروائے علاقہ کٹانی چک چراغ شاہ میں سکول اور ڈسپنسری قائم کر دی۔آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید
سکول میں پولیس جوان بطور استاد خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈسپنری میں پولیس کا تربیت یافتہ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
کچہ پولیس سکول میں آنے والے بچوں کو کتابیں و دیگر ضروریات و تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس
ڈسپنسری میں مختلف امراض، ایمرجنسی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
کچہ کی عوام نے پولیس سکول میں کافی تعداد میں بچے حصول تعلیم کے لئے داخل کروا دئیے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر رحیم یار خان اور راجن پور کچہ کے علاقہ میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 36 روز سے جاری آپریشن کے دوران کچہ کا اکثریتی علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروایا جا چکا ہے۔ رحیم یار خان پولیس کے آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ خطرناک مجرمان کی متعدد کمیں گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا مستقل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر آر پی او بہاولپور کے زیر نگرانی کچہ کریمنلز سے کلئیر کروائے گئے علاقہ کٹانی چک چراغ شاہ میں سکولز اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں ہیں جہاں شہریوں کو ایمرجنسی کی مفت ادویات اور بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچہ کے رہائشیوں کیلئے پنجاب پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت سکولز اور ڈسپنسریاں قائم کی ہیں، سکولوں میں پنجاب پولیس کے جوان بطور استادخدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈسپنریوں میں پنجاب پولیس کا تربیت یافتہ میڈیکل عملہ تعینات کیا گیا ہے جو کچہ کے رہائشیوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو اودیات اور راہنمائی فراہم کرر ہے ہیں۔ پولیس نے عمارت نہ ہونے پر شامیانے میں ہی سکول اور ڈسپنسری قائم کر کے عملہ تعینات کر دیا کچہ پولیس سکولز میں آنے والے بچوں کو کتابیں و دیگر ضروریات و تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ڈسپنسریوں میں مختلف امراض، ایمرجنسی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے سکول اور ڈسپنسری کے قیام پر کچہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کچہ کی عوام نے پولیس سکول میں کافی تعداد میں بچے حصول تعلیم کے داخل کروا دئیے ہیں۔ عوام کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کا آغاز کرنے پر کچہ کے عوام نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آ رپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور مقامی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پولیس نے کچہ کے اکثریتی علاقہ سے ڈاکوؤں کو مار بھگایا ہے اور عوام پر امن، تحفظ، تعلیم اور صحت کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کچہ آپریشن کے ثمرات عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کچہ میں سکول اور ڈسپنسری کے قیام سے بچوں کا مستقبل روشن اور صحت کے معاملات بہتر ہوں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 214 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
