سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد2894 تک جا پہنچی،

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد2894 تک جا پہنچی،
شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس 
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 74 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔
پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا،ترجمان پنجاب پولیس 
جلاؤ گھیراؤ،تشدد اور نجی و سرکاری املاک نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،آئی جی پنجاب

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد2894 تک جا پہنچی اور شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔پنجاب پولیس کے زیر استعمال 74 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کہا کہ جلاؤ گھیراؤ،تشدد اور نجی و سرکاری املاک نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 213 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 13, 2023