34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ کے آغاز کے لیے روشن کی گئی نیشنل گیمز اولمپک مشعل کی سنٹرل پولیس آفس آمد

34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ کے آغاز کے لیے روشن کی گئی نیشنل گیمز اولمپک مشعل کی سنٹرل پولیس آفس آمد
اولمپک ہاؤس سے پنجاب پولیس کے اتھلیٹس نے ڈولفن اسکواڈ بائیکس کے ہمراہ نیشنل گیمز  کے سفر کا آغاز کیا۔
نیشنل گیمز اولمپک مشعل پولیس اتھیلٹس کے ہمراہ اولمپک ہاؤ س سے مال روڈ سے ہوتی ہوئی سنٹرل پولیس آفس پہنچی۔
تقریب کے بعد ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ریاض نذیر گاڑا نے نیشنل گیمز اولمپک مشعل صدرواپڈا سپورٹس بورڈ کے سپرد کی۔
 22مئی سے شروع 34 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس کی 25 ٹیمیں اور 404 کھلاڑی 25کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
نیشنل گیمز کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ، سلور میڈل پر 2 جبکہ برونز میڈل پر ایک لاکھ اور سی سی ون دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور

پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ نے34ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے روشن کی گئی خصوصی اولمپک مشعل کی سنٹرل پولیس آفس میں میزبانی کرتے ہوئے اسے واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر کے سپرد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 22مئی سے شروع ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں روشن کی گئی نیشنل گیمز اولمپک مشعل نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر سے پنجاب پولیس کے 20 اتھلیٹس نے ڈولفن اسکواڈ بائیکس پر اولمپک مشعل ریلی کے سفر کا آغاز کیاجو ریگل چوک سے بذریعہ مال روڈ اور پنجاب پبلک لائبریری سے ہوتے ہوئی سنٹرل پولیس آفس پہنچی۔ گاڑی پر سفر کا آغاز کرنے والے نیشنل گیمز اولمپک مشعل ریلی بشیر سنز چوک سے پیدل سی پی و آفس روانہ ہوئی۔ تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز اولمپک اولمپک مشعل ٹولنٹن مارکیٹ چوک پر ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کے سپرد کی جنہوں نے پیدل آگے بڑھتے ہوئے نیشنل گیمز اولمپک مشعل پنجاب پبلک لائبریری کے قریب آرچری ٹیم کے سپرد کر دی۔ سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر ماؤنٹڈ پولیس کے دستے نے ا نیشنل گیمز اولمپک مشعل ریلی کی قیادت سنبھالی اور سی پی او انٹری پر اولمپک مشعل نیشنل و انٹرنیشنل اتھلیٹ اور اسلامک گیمز گولڈ میڈلسٹ انسپکٹر ارم نے قیادت کرتے ہوئے نیشنل گیمز اولمپک مشعل ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کے سپرد کی۔
نیشنل گیمز اولمپک مشعل کی سنٹرل پولیس آفس آمد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی میں ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل نے کی۔ تقریب میں 34ویں نیشنل گیمز کی مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری، سیکرٹری یوتھ اینڈ سپورٹس افئیرز بلوچستان محمد اسحاق جمالی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر کیپٹن (ر) سید عابد قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود، جی ایم سپورٹس واپڈا،امداد اللہ میمن، واپڈا سپورٹس بورڈ کے جنرل سیکرٹری عمیر اسلم ملک،اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑک سمیت دیگر کھلاڑیوں، کوچز، ویٹرنز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ کوئٹہ میں منعقد 34 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس کی 25 ٹیمیں اور 404 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اتھلیٹس کبڈی، آرچری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بیس بال باڈی بلڈنگ،جوڈو، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، تائیکوانڈو، ٹگ آف وار، ریسلنگ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب میں پاکستان پولیس کے سابق کھلاڑیوں قاسم خان، قاضی شاہین، مظہر فرید، شہزادی گلفام اکرام اللہ ملک، ملک اعجاز علی، آغاناصر، عقیل بٹ، رانا شبیر، شیراز خان، ارم خانم اورطاہر وحیدکو اعزازی سووینئر دئیے گئے۔  
 آئی جی پنجاب نے نیشنل گیمز کے سلسلے میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں، پیٹرنز، کوچز، مینیجرز کے ساتھ سی پی او میں متعدد ملاقاتیں کیں اور قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں کامیابیوں کیلئے بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نیشنل گیمز کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ، سلور میڈل پر 2 جبکہ برونز میڈل پر ایک لاکھ اور سی سی ون دیا جائے گا، اسی طرح ٹیم مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو 50 ہزار فی کس اور سی سی ون دیا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے کھلاڑیوں پر آنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو 25 ہزار فی کس اور سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے جائیں گے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے اولمپک اولمپک مشعل پریذیڈنٹ واپڈا سپورٹس بورڈ کے سپرد کر دی جسے لے کر واپڈا کا دستہ واپڈا سپورٹس کمپلیکس کیلئے روانہ ہوگیا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 212 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, May 13, 2023