آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنگر پرنٹس بیورو اور پولیس بینڈ کے اہلکاروں کی ترقیوں کی سمری پر دستخط کر دئیے۔
رواں ہفتے 580 سب انسپکٹرز اور 450 اے ایس آئیز کی ترقیوں کی منظوری ہو جائے گی۔
اگلے ہفتے سے فنگر پرنٹ بیورو اور پولیس بینڈ کے اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے فنگر پرنٹس بیورو اور پولیس بینڈ کے اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دیتے ہوئے سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری آئی جی پنجاب نے کہا کہ فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کی ترقیاں گذشتہ کئی برسوں سے رکی ہوئی تھیں تاہم اب ترقی کے اہل اہلکاروں کو انکا محکمانہ حق جلد مل جائے گا اور اگلے ہفتے سے فنگر پرنٹ بیورو برانچ کے اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں ہفتے 580 سب انسپکٹرز اور 450 اے ایس آئیز کی ترقیوں کی منظوری ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس میں ہزاروں نئی ترقیوں کی منظوری دی جا چکی ہے، تمام اہلکار اپنی اے سی آرز اور ریکارڈ جلد از جلد مکمل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ان تمام ترقیوں کے بدلے میں اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت سر انجام دیں، پاکستان کی حفاظت او رپاکستانیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
مزید برآں آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں اے ایس پی تیمور خان کی جانب سے ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 211)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************