سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 2790 سے زائد گرفتار۔
پنجاب پولیس کی 72 جبکہ 08 نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑاورنذر آتش کیا گیا۔
شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152سے زائد پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے۔
شرپسند عناصر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز، ویڈیو ریکارنڈنگز اور سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے شناخت اور نشاندہی کی جارہی ہے۔
تمام شرپسندوں کا قانو ن کی گرفت میں لاکر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ حساس مقامات، سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان واقعات میں ملوث تمام شرپسند عناصر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز، ویڈیو ریکارنڈنگز اور سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے شناخت اور نشاندہی کی جارہی ہے اور تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شرپسندانہ اور نقص امن کی کاروائیوں میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جناح ہاؤس سمیت سرکاری و نجی اداروں اور عمارتوں پر حملوں،املاک کی توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کیلئے پولیس ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے پولیس ٹیموں نے صوبے بھر سے 2790 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 152سے زائد پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے 63،فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی کے 29، اٹک کے 10، سیالکوٹ 05 اور میانوالی کے 06 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 جبکہ 08 نجی گاڑیوں کوتوڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کیا گیا، ان گاڑیوں میں لاہور میں 23،راولپنڈی 18، فیصل آباد 18،ملتان 08، سیالکوٹ 5،گوجرانولہ 03،اٹک میں 01 پولیس وہیکل کو نقصان پہنچایا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 209)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************