وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ لاہور ، زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

May 12, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے الصبح لاہور شہر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن اور جذبے کی تعریف اورجوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر اور جری جوانوں پر ناز ہے۔ آپ اپنے فرائض محنت اور پروفیشنل ازم سے سر انجام دے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ نے جوانوں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے ، وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے پولیس افسروں اور جوانو ں کی عیادت کی۔ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا

(روز نامہ جنگ)

***********