لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں پولیس ویلفیئر مرکز فعال کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب اسد سرفراز خان نے بتایا کہ پولیس ویلفیئر مرکز سے ملازمین اپنے دفتری، ذاتی اور دیگر مسائل کے حل کےلئے 60 سہولیات ایک ہی چھت تلے حاصل کر رہے ہیں۔پولیس ویلفیئر مرکز پر جمع کروائی گئی درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ مدت میں حل کیاجا رہا ہے اور پولیس ملازمین کو رخصت، پروموشن، سنیارٹی، جی پی فنڈ، میڈیکل بلز، تنخواہ اور الاو¿نسز،مالی امداد، شہداءکی ویلفیئر، فیملی کلیم، بھرتی،بریٹائرمنٹ اور پنشن سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر جمع کروائی گئی درخواستوں پر فوری ریلیف دیا جارہاہے۔پولیس ویلفیئر مرکز کے سافٹ وئیر میں اہلکاروں کی ویلفیئر اور پیشہ ورانہ امور کے 12 بڑے معاملات کو 60 سب کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس ملازمین کاو¿نٹر پر صرف شناختی کارڈ نمبر درج کروا کے اپنی درخواست پر ہونے والے ایکشن بارے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
(روز نامہ 92)
***********