لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس میں فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کےلئے منتخب ہونے والے 18 امیدواروں میں آفر لیٹرز تقسیم کر دئیے ہیں۔ پنجاب پولیس میں فیملی کلیم پر جونیئر کلرک کی 18 آسامیوں کو محکمانہ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔آفر لیٹرز حاصل کرنے والے نوجوان میڈیکل ٹیسٹ کلیرنس کے بعد پولیس میں جوائننگ دیں گے۔ آفر لیٹر حاصل کرنے والوں میں تین لڑکیوں شیزہ ہدایت،مسافہ اقبال اور رخسانہ موسیٰ سمیت رضوان یٰسین، محمد عبداللہ، عرفان محمود، نعمان سردار، علی منور،حافظ محمد فرحان افضل، سید ذکی حیدر، کاظم علی، محمد شہر یار،عفان الحق، محمد اعجاز، محمد حسنین، محمد مدثررسول، محمد عدیل اسلم اورغلام محی الدین شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پر صرف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے فرائض ادا کرتے ہوئے کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(روز نام نوائے وقت)
*********
