May 11, 2023
لاہور(نمائندہ جنگ)مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ڈی آئی جی آپریشن کی بینائی جانے کا خدشہ ہے، علاج کیلئے تین رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا،علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن مکمل ہوگیا، وزیر صحت نے سروسز اسپتال میں ان کی عیادت کی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز اسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی آپریشن سید علی ناصر رضوی کے علاج معالجے کے حوالے سے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل تین رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********