لا ہو ر (کر ائم ر پورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا علی الصبح سروسز ہسپتال کا دورہ کیا ۔ڈاکٹر عثمان انور نے مشتعل مظاہرین کے پتھر ائوور تشدد سے زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج افسران و اہلکاروں کی عیادت کی ۔سینئر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹر عثمان انور نے فرداً فرداً زیر علاج ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سمیت تمام زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی ۔آئی جی پنجاب نے زیر علاج افسران و اہلکاروں کی خیریت دریافت،جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ڈاکٹر عثمان انو نےکہاکہ بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔قانون کی پاسداری اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
(روز نامہ جنگ)
**********