آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس سیکرٹ فنڈ کے استعمال کے حوالے سے فورس اور عوام کے نام اہم پیغام،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس سیکرٹ فنڈ کے استعمال کے حوالے سے فورس اور عوام کے نام اہم پیغام،
جب سربراہ پنجاب پولیس کا چارج سنبھالا تو سیکرٹ فنڈ میں 03 کروڑ 82 لاکھ،47 ہزار 500 روپے موجود تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور
کچہ آپریشن رحیم یار خان کے آغاز میں آٹھ لاکھ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کو ایک خاص پراجیکٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب
حساس تنصیبات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیلئے 05 لاکھ، 18ہزار 620 روپے خرچ کئے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور
آپریشنز اور انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں کو 18 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب
سی آئی اے لاہور کو 02 لاکھ روپے دے کر انتہائی خطرناک گینگ کا خاتمہ کیا گیا، کچہ آپریشن میں مزید 10 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ڈاکٹر عثمان انور
مذکورہ بالا اخراجات کے بعد 03 کروڑ 34 لاکھ 03 ہزار880 روپے باقی رقم سیکرٹ فنڈ اکاؤنٹ میں موجود ہے۔آئی جی پنجاب
حکومت کے فراہم کردہ سیکرٹ فنڈ کی کوئی جواب طلبی نہیں، تاہم موجودہ پولیس قیادت نے اس فنڈ کو سیکرٹ نہیں رکھا۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سیکرٹ فنڈ کے استعمال کے حوالے سے فورس اور عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس انتہائی خطرناک دہشت گردوں، ڈکیتوں، راہزوں اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل ہے اور حکومت کے فراہم کردہ سیکرٹ فنڈ کی کوئی جواب طلبی نہیں، تاہم موجودہ پولیس قیادت نے اس فنڈ کو سیکرٹ نہیں رکھا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ استعمال ہونے والے فنڈز کا تمام ریکارڈ ہر ہفتے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں پیش کیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ جب سربراہ پنجاب پولیس کا چارج سنبھالا تو سیکرٹ فنڈ میں 03 کروڑ 82 لاکھ،47 ہزار 500 روپے موجود تھے۔ اس فنڈ میں سے کچہ آپریشن رحیم یار خان کے آغاز میں آٹھ لاکھ دئیے گئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کو ایک خاص پراجیکٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، حساس تنصیبات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیلئے 05 لاکھ، 18ہزار 620 روپے خرچ کئے گئے۔ آپریشنز اور انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں کو 18 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ سی آئی اے لاہور کو 02 لاکھ روپے دے کر انتہائی خطرناک گینگ کا خاتمہ کیا گیا، کچہ آپریشن میں مزید 10 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ مذکورہ بالا اخراجات کے بعد 03 کروڑ 34 لاکھ 03 ہزار880 روپے باقی رقم سیکرٹ فنڈ اکاؤنٹ میں موجود ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ باقی موجود سیکرٹ فنڈ خطرناک مجرموں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کے آپریشنل اخراجات کیلئے استعمال ہوگا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ  میں موجود تمام رقم کا حساب ہر ہفتے ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ اور آئندہ عوام کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت سے ملنے والے ہر ایک روپے کا حساب دینا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے تیار ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 204)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 9, 2023