آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی 24 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں حصہ لینے والے پولیس کھلاڑیوں سے ملاقات۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی 24 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں حصہ لینے والے پولیس کھلاڑیوں سے ملاقات۔
 کھلاڑی جیت کی لگن پیدا کریں، ملک و قوم اور محکمہ کا نام روشن کرنے کیلئے پوری محنت سے کھیلیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا الگ کیڈر بنانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ، سلور میڈل پر 2 جبکہ برونز میڈل پر ایک لاکھ اور سی سی ون دیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی ٹرانسپورٹ، ٹی اے ڈی، چھٹیوں سمیت تمام مسائل اور معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
 پولیس کھلاڑی، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، جوڈو کراٹے، اتھلیٹکس،تائیکوانڈو اور ہاکی سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری۔
147 افسران و اہلکاروں میں مجموعی طور پر تقریبا 37 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں 10 انسپکٹرز، 28 سب انسپکٹرز، 15 اے ایس آئیز، 3 ہیڈ کانسٹیبلز اور 89 کانسٹیبلز شامل۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے24 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں حصہ لینے والے پولیس دستے میں شامل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورکھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے بہترین نتائج کیلئے بھرپور محنت سے پریکٹس جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 22 سے 30 مئی تک منعقدہ قومی کھیلوں میں پولیس کے اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، جوڈو کراٹے، تائیکوانڈو اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں میں پولیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے جیت کی لگن پیدا کریں اور ملک و قوم اور محکمہ کا نام روشن کرنے کیلئے پوری محنت سے کھیلیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے سپورٹس ایونٹس میں پولیس کی نمائندگی اہمیت رکھتی ہے اور پنجاب پولیس کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور سپورٹ کرتی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کے مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ، ٹی اے ڈی، چھٹیوں سمیت تمام مسائل اور معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپورٹس پیٹرن کی ذمہ داریوں کی ایس او پیز منظور کی جا چکی ہیں اورکھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل کو انکے پیٹرن سپروائزر کریں گے۔آئی جی پنجاب کی ہر ضلع میں کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے جم کے ساتھ ایم او یوز سائن کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے آٹو میٹڈ سسٹم تشکیل دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا الگ کیڈر بنانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 لاکھ، سلور میڈل پر 2 جبکہ برونز میڈل پر ایک لاکھ اور سی سی ون دیا جائے گا جبکہ ٹیم مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو 50 ہزار فی کس اور سی سی ون دیا جائے گا اوردوسرے اور تیسرے کھلاڑیوں پر آنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو 25 ہزار فی کس دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 5 لاکھ، سلور میڈل پر 3 لاکھ جبکہ برونز میڈل پر ڈیڑھ لاکھ دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا،  ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد  اور اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقاریب میں 147 افسران و اہلکاروں میں مجموعی طور پر تقریبا 37 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔انعامات حاصل کرنے والوں میں راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ ریجن اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 147 افسران واہلکارشامل تھے۔ ڈی ایس پی سٹی ساہیوال اور ایس ڈی پی او صدر ساہیوال محمد آصف کو تعریفی اسناد دی گئیں جبکہ انعامات حاصل کرنے والوں میں 10 انسپکٹرز، 28 سب انسپکٹرز، 15 اے ایس آئیز، 3 ہیڈ کانسٹیبلز اور 89 کانسٹیبلز شامل تھے۔ انسپکٹرز کو 50،سب انسپکٹرز کو 40،اے ایس آئیز کو 35، ہیڈ کانسٹیبلز کو 30 جبکہ کانسٹیبلز کو 25 ہزار فی کس دئیے گئے، صوبے کے بڑے شہروں میں خدمات سر انجام دینے والے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے51 اہلکاروں کو 10 ہزار فی کس انعام سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے کام کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے زیادہ دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کریں اورمحکمہ سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید ذمہ دارانہ ادائیگی اور بہترین خدمات سے شہریوں تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے تاکید کی کہ ڈکیتوں، راہزنوں، منشیات فروشوں، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاکر جرائم کے قلع قمع کا عمل تیز کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 203)

سید مبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, May 8, 2023