لاہور(کر ائم رپو رٹرسے )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ کیا آئی جی پنجاب نے کہا کہ سمارٹ پولیسنگ کے لئے جدید ٹریننگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہماری فورس کی خواتین انتہائی ذہین، بہادر اور تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ٹریننگ کالج میں قائم پولیس خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا اور تعینات خواتین اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ورکنگ بارے دریافت کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریننگ کالج گیلری میں خواتین کی بنائی پینٹنگز اور خطاطی کے فن پاروں کو سراہا، ایس پی اکیڈمیک بشریٰ جمیل نے بھی ریکروٹ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ کالج عثمان اکرم گوندل، ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی طارق عزیز، ایس پی اکیڈمیک بشریٰ جمیل سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
(روز نامہ جنگ)
***********