آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چھٹی کے روز بھی متحرک، 1787 کمپلینٹ سنٹر سی پی او کا اچانک دورہ،
ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی ایس پی سرگودھا روڈ فیصل آباد کو چیک ڈس آنر کیس میں شہری کی فوری دادرسی یقینی بنانے کا حکم،
ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کو 1787 کمپلینٹ سنٹر پر تفتیش سے متعلقہ شکایات کی داد رسی کے لئے موثر میکانزم تشکیل دینے کی ہدایت،
تفتیش کے مختلف مراحل کے مطابق متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دیگر افسران کی کیٹیگرائزیشن، میٹرکس بنانے بنائیں،آئی جی پنجاب
ملزم کی گرفتاری، ریکوری، رشوت کی شکایات کے مطابق تفتیش کے عمل میں درپیش نقائص دور کئے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور
تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی شکایات کے ازالے کیلئے اپنی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اتوار کے روز بھی متحرک رہے ، آئی جی پنجاب نے 1787 کمپلینٹ سنٹر سنٹرل پولیس آفس کا اچانک دورہ کیا ، ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی سید امین بخاری و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آن لائن شہریوں کی شکایات خود سنتے ہوئے ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی سرگودھا روڈ فیصل آباد کو چیک ڈس آنر کیس میں شہری کی فوری دادرسی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری کا مسئلہ حل کرنے اور انصاف کی فراہمی کیلئے بلاتاخیر اقدامات یقینی بنانے جائیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کو ہدایت کی کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر پر تفتیش سے متعلقہ شکایات کی داد رسی کے لئے موثر میکانزم تشکیل دیا جائے اور تفتیش کے مختلف مراحل کے مطابق متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دیگر افسران کی کیٹیگرائزیشن، میٹرکس بنائے جائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری، ریکوری، رشوت کی شکایات کے مطابق تفتیش کے عمل میں درپیش نقائص دور کئے جائیں اور شکایات کی نوعیت کا تعین کرکے داد رسی کے لئے متعلقہ افسران کو ذمہ داری تفویض کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کسی بے گناہ کو ہرگز گرفتار نہ کریں، گمشدہ اور اغوا شدہ خواتین اور بچوں کی بازیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رشوت ستانی، ہتک آمیز رویوں پر غیر ذمہ دار افسران و اہلکاروں کا احتساب میں خود کروں گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی شکایات کے ازالے کیلئے اپنی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو حل کرکے ہی ہم صحیح معنوں میں خدمت خلق کے فرائض ادا کر سکتے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 201)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
