آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن ونگ کے احتساب کے لئے کمر کس لی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن ونگ کے احتساب کے لئے کمر کس لی،
عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری ،  پولیس فورس کے کسی بھی قسم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی اطلاع 1787 پر بذریعہ کال دینے کی درخواست ۔
مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے انوسٹی گیشن کی کسی  بھی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،آئی جی پنجاب
1787 پر درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری ریسپانس ہو گا، ذمہ داران کا احتساب اور جواب طلبی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور
 ناقص تفتیش، رشوت طلبی، گناہ گاروں، اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور ریکوری نہ کرنے پر تفتیشی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر عثمان انور
بے گناہ کی گرفتاری ، ظالم کا ساتھ دینے پر انوسٹی گیشن افسران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہیں ہوگی ،آئی جی پنجاب
1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے ماضی کی زیر التوا 30 ہزار ایف آئی آرز  درج کر لی گئیں، تفتیش  جاری ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/پولیس فورس کے نئے یونیفارم کی تیاری کیلئے کپڑا خرید لیا گیا،
 پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی شرٹس کیلئے 29812 میٹر جبکہ ٹراؤزرز کی تیاری کیلئے 22359 میٹر کپڑا خریدا گیا،
موسم سرما میں پنجاب پولیس کے مختلف ونگز کے استعمال کیلئے 26935 جیکٹس بھی خرید لی گئیں۔
ساہیوال میں خطرناک ڈاکوؤں کو رائونڈ اپ کرکے گرفتار کروانے پر ڈرائیور کانسٹیبل کو شاباش
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیور کانسٹیبل امتیاز رسول کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا ، گلے لگایا اور ماتھا چوما۔
آئی جی پنجاب نے امتیاز رسول کی کارکردگی کو سراہا،کیش ایوارڈ اور تعریفی سند سے حوصلہ افزائی کی ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن ونگ کے احتساب کے لئے کمر کس لی ہے۔  آئی جی پنجاب نے عوام کے جاری نام اہم ویڈیو پیغام میں درخواست کی کہ شہری پولیس فورس کے کسی بھی قسم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی اطلاع 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ کال دیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے ماضی کی زیر التوا 30 ہزار ایف آئی آرز  درج کر لی گئیں ہیں،  جرائم برخلاف پراپرٹی کے تمام واقعات کی ایف آئی آرز اب بلاتعطل درج کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد میرٹ پر شفاف تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے انوسٹی گیشن کی کسی  بھی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ کمپلینٹ  سنٹر 1787 کے جدید سسٹم پر شہری انوسٹی گیشن افسران کے غیر پیشہ ورانہ رویے ، رشوت طلبی، تاخیری حربے استعمال کرنے کی اطلاع بلا جھجک مجھے دیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ  1787 پر درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری ریسپانس ہو گا، ذمہ داران کا کڑا احتساب اور جواب طلبی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی آوز و دیگر افسران بھی درست تفتیش نہ ہونے، رویوں کی خرابی پر شہریوں کو جوابدہ ہوں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ  ناقص تفتیش، رشوت طلبی،  گناہ گاروں، اشتہاریوں کو گرفتار اور ریکوری نہ کرنے پر انوسٹی گیشن افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اسی طرح بے گناہ کی گرفتاری ، ظالم کا ساتھ دینے پر انوسٹی گیشن افسران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہیں ہوگی ،آئی جی پنجاب نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے دوران شہریوں کے ساتھ کی جانے والی ہر قسم کی نا انصافی کا ازالہ یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے درخواست کی کہ تمام شہری ایف آئی آرز درج کرواتے وقت واقعات کے حقائق اور درست معلومات پولیس کو بتائیں تاکہ تفتیش کا عمل جلد از جلد مکمل ہو اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ممکن ہو سکے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کے نئے یونیفارم کی تیاری کیلئے کپڑا خرید لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی شرٹس کیلئے 29812 میٹر کپڑا خریدا گیا، ٹریفک وارڈنز کے ٹراؤزرز کی تیاری کیلئے 22359 میٹر کپڑا خریدا گیا،۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ موسم سرما میں فورس کے استعمال کیلئے 26935 جیکٹس بھی خرید لی گئی ہیں یہ جیکٹس پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی اہلکار استعمال کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شیڈول کے مطابق مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے وارڈنز اور دیگر اہلکاروں کو نیا یونیفارم اورجیکٹس فراہم کر دی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈکیتوں کو رائونڈ اپ کرکے گرفتار کرنے پر ساہیوال پولیس کے کانسٹیبل امتیاز رسول کو شاباش دی یے۔  آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل امتیاز رسول کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا ، خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے تعاقب کرنے پر کانسٹیبل ڈرائیور امتیاز رسول کو گلے لگایا اور ماتھا چوما۔ آئی جی پنجاب نے امتیاز رسول کی کارکردگی کو سراہا،کیش ایوارڈ اور تعریفی سند سے حوصلہ افزائی کی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ، جرائم کا قلع قمع کرنے والے افسران و اہلکار ہمارا فخر ہیں اور ایسے فرض شناس اور بہادروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ساہیوال پولیس نے عیدالفطر کی شام کو تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں خطرناک ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے گرفتار کیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی اور اندھیرے میں فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈرائیور امتیاز رسول نے 04 کلومیٹر تک تعاقب کے بعد روانڈ اپ کرکے گرفتار کروایا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 200)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, May 7, 2023