آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ، زیر تربیت 02 ہزار خواتین ریکروٹس کو دوران لیکچر فیلڈ چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کی گائیڈ لائن دی
سمارٹ پولیسنگ کے لئے جدید ٹریننگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،آئی جی پنجاب
خواتین پولیس افسران خلق خدا کی خدمت، مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی یقینی بنائیں،آئی جی پنجاب
پولیس فورس میں خواتین افسران و اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ترقی اور کیرئر گروتھ کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے ٹریننگ کالج میں قائم پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا، تعینات خواتین اہلکاروں سے گفتگو کی،
ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریننگ کالج گیلری میں خواتین کی بنائی پینٹنگز اور خطاطی کے فن پاروں کو سراہا،
ڈاکٹر عثمان انور نے سپورٹس سرگرمیوں بشمول والی بال، فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے بھی دیکھے اور جیتنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ کیا اور کالج میں زیر تربیت 02 ہزار سے زائد خواتین ریکروٹس کو دوران لیکچر فیلڈ چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کی گائیڈ لائن دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سمارٹ پولیسنگ کے لئے جدید ٹریننگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام زیر تربیت خواتین افسران خلق خدا کی خدمت، مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہماری فورس کی خواتین انتہائی ذہین، بہادر اور تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں لہذا تمام خواتین افسران تربیت مکمل کرنے کے بعد جرائم کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کریں۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ خواتین اہلکار پولیس فورس کا انتہائی اہم جزو ہیں، ان کے ٹریننگ ماڈیولز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں میں سپاہ کی پروموشن، ویلفیئر اور صحت کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے، اب ملازمین کی ہیلتھ اور ویلفیئر کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ بھی شروع کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ویلفیئر پراجیکٹس سے پولیس ملازمین اور اہل خانہ کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سسٹم کو درست کرنے اور دوران ڈیوٹی رویوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس میں خواتین افسران و اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ترقی اور کیرئر گروتھ کے یکساں مواقع میسر ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ٹریننگ کالج میں قائم پولیس خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا اور تعینات خواتین اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ورکنگ بارے دریافت کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریننگ کالج گیلری میں خواتین کی بنائی پینٹنگز اور خطاطی کے فن پاروں کو سراہا،آئی جی پنجاب نے انڈر ٹریننگ اہلکاروں کی سپورٹس سرگرمیاں بشمول والی بال، فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے بھی دیکھے اور جیتنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا، ایس پی اکیڈمیک بشریٰ جمیل نے بھی ریکروٹ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ کالج عثمان اکرم گوندل، ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی طارق عزیز، ایس پی اکیڈمیک بشریٰ جمیل سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 199)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

