آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن 27 ویں روز بھی جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن 27 ویں روز بھی جاری
پنجاب پولیس کو کچہ آپریشن میں واضح کامیابیاں حاصل، اب تک 51 ڈاکو گرفتار، 06 ہلاک کئے جا چکے،05 نے سرنڈر کیا،
پولیس دستوں نے 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم عطاء اللہ پٹ کی کمیں گاہ کو مسمار کر کے کچہ عمرانی کے اہم ترین حصوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
 20 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو موج علی، 8 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو سبز علی، بدنام زمانہ کچہ کریمینل وقاری قیصرانی کی کمیں گاہیں تباہ کر دی گئیں۔
علاقہ سے اغوا برائے تاوان، راہزنی، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث پٹ گینگ اور عمرانی گینگ کے منظم نیٹ ورک کا خاتمہ
عطاء اللہ پٹ کے مسکن اور بستی چانڈیہ، بستی قیصرانی اور بستی پٹ پر 4 نئی پولیس پکٹس قائم کر کے حکومت و ریاست کی رٹ قائم کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن 27 ویں روز بھی ٹارگٹڈ کاروائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری رہا۔ پنجاب پولیس کو کچہ آپریشن میں واضح کامیابیاں حاصل ہوچکی، اب تک 51 ڈاکو گرفتار، 06 ہلاک جبکہ05 نے سرنڈر کرلیا ہے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر ہراول دستوں کے ہمراہ موجودہیں پولیس دستوں نے 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم عطاء اللہ پٹ کی کمیں گاہ کو مسمار کر کے کچہ عمرانی کے اہم ترین حصوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیاہے، شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 20 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو موج علی، 8 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو سبز علی، بدنام زمانہ کچہ کریمینل وقاری قیصرانی کی کمیں گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں جبکہ ڈاکووں کی کمیں گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے کمیں گاہوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔ علاقہ سے اغوا برائے تاوان، راہزنی، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث پٹ گینگ اور عمرانی گینگ کے منظم نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا اور عطاء اللہ پٹ کے مسکن اور بستی چانڈیہ، بستی قیصرانی اور بستی پٹ پر 4 نئی پولیس پکٹس قائم کر کے حکومت و ریاست کی رٹ قائم کر دی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کراچی سمیت کچہ کا بیشتر علاقہ کریمینلز سے کلیئر کروا لیا گیا ہے، پولیس کچہ رجوانی کے اطراف میں موجود علاقہ کی کڑی نگرانی،پولیس ٹیموں کی ٹارگٹڈ کاروائیاں اور پیش قدمی جاری ہے۔ پولیس کچہ آپریشن کو ہیٹ میپ کے مطابق سر انجام دیتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور پولیس نے کچہ کے خطرناک گینگز عمرانی، لاٹھانی، سکھانی، کوکانی، قیصرانی اور دولانی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ کچہ میں پولیس پائیدار امن کے لیے کریمینلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اورکچہ کے علاقے سے مجرمان کے قلع قمع تک آپریشن جاری رہے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 197)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, May 5, 2023