آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی تصدیق نادرا ڈیٹا اینالسسز اینڈ ویری فیکیشن سسٹم سے کی جائے گی۔
پولیس خدمت مراکز میں جدید ترین بگ ڈیٹا اینالسس سافٹ وئیر فعال کیا جارہا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی سہولیات بھی ہونگی۔
پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لئے بڑی خبر، آئی جی پنجاب نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
اے ایس آئی سے لے کر ایس پی رینک تک 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ۔
2ہزار1سو 10اے ایس آئیز،12سو سب انسپکٹرز خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کے احکامات جاری کردیے۔۔
ساڑھے 3سوانسپکٹرز۔۔100 ڈی ایس پیز اور 40 ایس پیز کی خالی سیٹوں پرترقیاں دی جائے گی۔۔آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی 04 شہدا کی فیملیز کے لیے نئے گھروں کی خریداری کیلئے 06 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری۔
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد رمضان،بھکر کے سب انسپکٹر محمد حیات خان کے ورثا کو نئے گھر دیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کی مزید 14 غازیوں کی امداد کیلئے 27 لاکھ روپے کی بھی منظوری۔
پاکپتن میں 15سالہ اسد علی کو برہنہ کر کے تشددکی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نوٹس پرتمام ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام پولیس خدمت مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ وئیرز سے اَپ گریڈیشن کی جائیگی۔ نئے مزید جدید سسٹم کے تحت پولیس خدمت مراکز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی سہولیات میسر ہونگی اور پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی تصدیق نادرا ڈیٹا اینالسسز اینڈ ویری فیکیشن سسٹم سے کی جائے گی اور پولیس خدمت مراکز میں جدید ترین بگ ڈیٹا اینالسسز سافٹ وئیر بھی فعال کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی کی جا رہی ہے،نئے سافٹ وئیرکے اضافے سے پولیس خدمت مراکزمیں سہولیات اور خدمات کا معیار مزید بہترہوجائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پولیس خدمت مراکز کو 24/7 آپریشنل کیا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے فورس کے نام ویڈیو پیغام میں پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے لئے مزید ترقیوں کی خوشخبری دے دی ہے۔ فورس کے نام جاری ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہاکہ اے ایس آئی سے لے کر ایس پی رینک تک لگ بھگ 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے ایس آئی رینک پر 2ہزار1سو 10، سب انسپکٹرزکی 12سو،انسپکٹرز کی ساڑھے 3سو، 100 ڈی ایس پیز اور 40 ایس پیز کی خالی سیٹوں پرترقیاں دی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نئی سیٹوں پر ترقیوں سے حکومت کے خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑیگا اور سسٹم میں پہلے سے موجود خالی سیٹوں پرترقیاں دی جائیں گی۔ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 10ہزار سے زائد ملازمین کو ترقیاں دی گئیں ہیں اور رواں ماہ سے ترقیوں کا دوسرا مرحلے کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کیلئے ورکنگ جلد مکمل ہو جائے گی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بروقت ترقی ہر ملازم کا حق ہے اور تمام اعلی افسران بروقت اے سی آرز لکھنے کے پابند ہیں۔ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی ترقیوں اور ویلفیئر کے تمام امور بروقت مکمل کئے جارہے ہیں اس کے بدلے میں محکمہ ملازمین سے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کا متقاضی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ کرپٹ عناصر اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس شہدا کے لواحقین اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں اور اسی حوالے سے آئی جی پنجاب نے04 شہدا کی فیملیز کیلئے نئے گھروں کی خریداری کیلئے 06 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد رمضان اور بھکر کے سب انسپکٹر محمد حیات خان کے ورثاء کو نئے گھر دیئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے مزید 14 غازیوں کی امداد کیلئے 27 لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی، لاہور،راولپنڈی اور رحیم یار خان پولیس کے غازیوں کو میڈیکل اخراجات کیلئے رقوم دی جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے گذشتہ ہفتے نارووال، قصور پولیس کے دو شہدا کی فیملیز کے گھروں کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے شہداء کے لواحقین،غازیوں کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز شہداء کی فیملیز اور غازیوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا ء کی فیملیز کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ذاتی گھروں کے کیسز جلد از جلد مکمل کئے جائیں جبکہ شہداکے بچوں کی اعلی تعلیم، غازیوں کے بہترین علاج و بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
مزید برآں پاکپتن میں 15سالہ اسد علی کو برہنہ کر کے تشددکی وائرل ویڈیو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نوٹس پر پاکپتن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں مدثر، ظہیر، علی حیدر اور یزمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں پر تشدد اور ہراساں کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ گرفتار ملزمان نے تلخ کلامی پرشہری اسد علی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 196)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Friday, May 5, 2023