پولیس افسر(7) تبدیل نصیب خان ایس ایس پی ا نٹیلی جنس تعینات

May 04, 2023

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 7پولیس افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایس پی نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لاہور،ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب محمد عمرفاروق سلامت کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم ، اکرام خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، پرویز اکبر جتو ئی ڈی ایس پی صدر بہاولنگر،ہمایوں افتخار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سپیشل برانچ ملتان ،سعید احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال تعینات کردیاگیا جبکہ ڈی ایس پی ریاض احمد کو ڈی ایس پی  ہیڈکوارٹر ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے ۔دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسروں و اہلکاروں کی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں مجموعی طور پر61 افسروں اور اہلکاروں میں 16لاکھ سے زائد کیش انعامات اورتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی،اے ایس پی باغبانپورہ ایاز خان،ڈی ایس پی عامر ملک کو تعریفی لیٹرز سے نوازا جبکہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 58 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

(روز نامہ دینا)

**********