جہلم میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی امتیاز بیگ کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا امتیاز بیگ کی وفات پر اظہار افسوس، ڈی پی او جہلم کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم،
میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جہلم میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی امتیاز بیگ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے امتیاز بیگ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو واقعہ کی مکمل تحقیقات اپنی نگرانی میں کرانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 195)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, May 4, 2023