آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری
قربان لائنز میں ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز میں جدید طرز کا ماڈل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر فعال کر دیا گیا۔  
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کرائم پروفائلنگ ڈیسک، ایکٹیو گینگ اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کا ڈیٹا موجود ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تھانہ جات کی گاڑیوں کی پٹرولنگ کو مانیٹر کیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں اسی طرز کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹیلی کیمونیکیشن عمران احمر
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ یونٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں جدید طرز کا ماڈل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر فعال کر دیا گیا ہے جہاں تربیت یافتہ سٹاف آئی ٹی کے جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ کمیونیکیشن عمران احمر نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تھانہ جات کی گاڑیوں کی پٹرولنگ کو مانیٹر کیا جائے گااور موٹر ٹرانسپورٹ ونگ پنجاب اور پولیس گاڑیوں کی فیول کے استعمال کی نگرانی کی جا سکے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کرائم پروفائلنگ ڈیسک، ایکٹیو گینگ اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کا ڈیٹا موجود ہوگا،جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے کرائم میپنگ کی جائے گی اور اس کے مطابق موثر پٹرولنگ نظام مرتب کرکے جرائم کی شرح میں کمی اور مجرمان کو پابند سلاسل کیا جاسکے گا۔
ڈی آئی جی ٹیلی کیمونیکیشن عمران احمر نے مزیدکہاکہ کمانڈ سنٹر میں ٹیلی آپرٹیرز کے ذریعے ون فائیو 15 کالز پر پولیس ریسپانڈ اور فیڈ بیک میں بہتری لائی جاسکے گی اور ٹیلی آپریٹرز جدید سافٹ وئیرز کے موثر استعمال اور مانیٹرنگ سے ملزمان کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی آپرٹیرز کے ذریعے ہوٹلوں، بس اڈوں اور عارضی رہائش گاہوں کی نگرانی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن نے کہاکہ پنجاب بھر میں اسی طرز کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیے جائیں گے اور پنجاب بھر میں نصب پرائیویٹ کیمروں کے ذریعے کرائم سپاٹ کی فوٹیج بھی حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 188)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 3, 2023