لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی ویلفیئرکے حوالے سے الحمراء ہال میں تقریب کا انعقاد۔
نامور رائٹرز اصغر ندیم سید،معروف شاعر وصی شاہ، سابق قومی کرکٹرز محمد یوسف اورمحمد حفیظ کی تقریب میں شرکت
ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا،نامور فنکار واسع چوہدری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات کی شرکت۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت، فورس کی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
پولیس ملزمان اور ان کے بچوں کے لیے ہیلتھ سروسز میں ماضی کی نسبت02 ہزار فیصد اضافہ کیا،140کروڑروپے سالانہ فورس کی ویلفیئر پر خرچ کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب
گذشتہ چند ہفتوں میں پولیس ملازمین کے 2100 سے زیادہ بچوں کے علاج معالجے کے لئے رجسٹریشن کی گئی ہے۔
سپیشل بچے محکمہ پولیس کے بچے ہیں،ان کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی ویلفیئر،علاج معالجے اور بحالی کیلئے جاری اقدامات کے حوالے سے الحمراء ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ذہنی و جسمانی معذور بچوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں نامور رائٹر اصغر ندیم سید،معروف شاعر وصی شاہ، سابق کرکٹر محمد یوسف اورمحمد حفیظ، ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا،نامور فنکار واسع چوہدری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور،سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز،ایس ایس پی آپریشنز،انوسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کے تمام افسران نے شرکت کی۔تقریب میں سپیشل بچوں کی فلاح اور بحالی کیلئے جاری اقدامات بارے پنجاب پولیس کی تیار کردہ سپیشل ڈاکو منٹری بھی دکھا ئی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل بچوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کے مختلف ذہنی و جسمانی عارضوں کا شکارسپیشل بچے محکمہ پولیس کے اپنے بچے ہیں،ان کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج معالجے کی بھرپور سہولیات فراہم کی ہیں اور سپیشل بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کے لئے پنجاب پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ فورس کی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات بارے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملزمان اور ان کے بچوں کے لیے ہیلتھ سروسز میں ماضی کی نسبت 02 ہزار فیصد اضافہ کیا گیا، تاحال 140 کروڑ روپے سالانہ فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کے 2100 سے زیادہ بچوں کی علاج معالجے کے لئے رجسٹریشن بھی کی جا چکی ہے جن کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے ذریعے آمدنی بڑھا کر فورس کی ویلفیئر کیلئے خرچ کر رہی ہے اور اس حوالے سے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیاو دیگر موذی و موروثی بیماریوں میں مبتلا بچوں کا ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجہ کروا یا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین اور ان کے ورثاء کے لئے پائیدار ویلفیئر اینڈ پروموشن سسٹم تشکیل دیا ہے جو کسی افسر کے تبادلے کی صورت میں بھی تعطل کا شکار نہیں ہوگا اور فورس کی فلاح کیلئے جاری ویلفیئراقدامات احسن انداز میں جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 15ہزار سے زائد پولیس ملازمین کی پروموشن کر رہے ہیں، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل ہر ملازم کو اس کا حق بلا تاخیر دیا جائے گا۔
تقریب میں نامور مصنف و استاد اصغر ندیم سید نے خطاب کرتے ہوئے سپیشل بچوں کی فلاح کیلئے پنجاب پولیس کے جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے سپیشل بچوں کو دیا جانے والا پروٹوکول قابل تعریف ہے، ایسے اقدامات سپیشل بچوں کی مشکلات میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ معروف شاعر و میزبان وصی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل بچوں کے علاج و بحالی کیلئے اقدامات یقینی بنانا تمام ادارو ں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پنجاب پولیس نے اپنے پلیٹ فارم سے جو اقدامات کر رہی ہے وہ دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید ہیں۔ تقریب میں ٹی وی میزبان واسع چوہدری اور ٹریفک وارڈنز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سپیشل بچوں کی فلاح کیلئے اقدامات کو مشترکہ کاوشوں سے جاری رکھنے کی تجاویز پیش کیں اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات کو سراہا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 187)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, May 3, 2023