راولپنڈی(نمائندہ دنیا) سٹی ٹریفک پولیس کے مزید 37 ٹریفک وارڈنز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ ،ریکارڈ آئی جی آفس طلب کر لیا گیا۔
وارڈنز و انسپکٹرز کو ڈیپوٹیشن پر دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں میں جانے کی اجازت دینے پر بھی غور شروع کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس میں انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے حالیہ عمل کے بعد ایک بار پھر مزید 37 وارڈنز کو انسپکٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کا کوٹہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ان ترقیوں کیلئے ریکارڈ آئی جی آفس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ یہ ترقیاں ان وارڈنز کی ہونگی جو انسپکٹر کی ترقی کیلئے حالیہ کورس میں شامل ہیں ، ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے وارڈنز کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پابندی کو ہٹانے کی درخواست پر کہا گیا ہے اس معاملہ پر غور کر رہے ہیں کہ وارڈنز کو دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت دیدی جائے ، تاہم ٹریفک وارڈنز کا ٹریفک کیڈر تبدیل نہیں ہو گا۔
(روز نامہ دنیا)
*********