آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بستی ملوک ملتان میں گھر سے تین افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب، سی پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ڈاکٹر عثمان انور کا وزیرآباد میں ٹول پلازہ کا کیش لے جانے والی وین پر فائرنگ اور تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی پی او گوجرانوالہ ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بستی ملوک ملتان میں گھر سے تین افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورسفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنائیں۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وزیرآباد میں ٹول پلازہ کا کیش لے جانے والی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی اور سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کیش لوٹنے والے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 183)
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************