آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رحیم یار خان اور راجن پور کچہ کے علاقہ میں پنجاب پولیس کا آپریشن جاری
پنجاب پولیس کے جانبازوں نے اب تک سات خطرناک مجرمان کی کمین گاہوں کا خاتمہ کر دیا۔
کچہ کریمنلز نذیر لاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی، اسحاق جھوبرا سکھانی، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کو نذر آتش کیا گیا۔
پنجاب پولیس نے کچہ ایریا میں مجرمان کی کمین گاہوں کو ختم کرکے متعدد کیمپس قائم کر لئے۔
رحیم یار خان میں عرفان خان مزاری کیمپ، راجن پور میں افضل لاٹھانی کیمپ، فریدا کوکانی کیمپ اور سدوانی کیمپ قائم کئے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا رحیم یار خان اور راجن پور میں کچہ کریمینلز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں پولیس ٹیموں نے ٹارگٹڈ کاروائیاں کرتے ہوئے خطرناک مجرموں کی کمین گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے جانبازوں نے اب تک کچہ کے علاقوں سے سات خطرناک مجرمان نذیر لاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی، اسحاق جھوبرا سکھانی، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر پسپائی اختیار کرکے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی ٹیموں نے کچہ ایریا میں مجرمان کی کمین گاہوں کو ختم کرکے متعدد کیمپس بھی قائم کر لئے ہیں۔ رحیم یار خان میں عرفان خان مزاری کیمپ، راجن پور میں افضل لاٹھانی کیمپ، فریدا کوکانی کیمپ اور سدوانی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں سے مزید کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ پولیس کی اندرونی علاقوں میں دیگر کچہ کریمینلز کے خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پیش قدمی جاری ہے. پولیس نے کچہ کریمینلز سے واگزار کرائے گئے علاقوں میں گشت اور نگرانی کا نظام فعال کردیا۔ کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ اہم مقامات پر او پی پوسٹس قائم کر کے سنائپرز تعینات کر دیئے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے مستقل صفائے تک آپریشن کو جاری رکھے گی اور کچہ کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 182)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




Press Release Date:
Sunday, April 30, 2023