آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کا خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ

آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری  پنجاب کا خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ
آئی جی پنجاب کی چیف سیکرٹری پنجاب کو خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی 14 سے زائد سہولیات بارے بریفنگ۔
لبرٹی مارکیٹ خدمت مرکز  پر 24/7 شہریوں کو پولیس سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ صوبہ بھر میں خدمت مراکز شب و روز شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جہاں پر شہریوں کو 14 سے زائد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، مرزا فاران بیگ اور سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز کے عملہ کے ہمراہ روزہ بھی افطار کیا۔
 ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے آئی جی پنجاب کو ٹریفک سے متعلق سہولیات اور ورکنگ بارے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت مراکز پر شہریوں کو لرنر پرمٹ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 172)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 21, 2023