آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء اور دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام۔

آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء اور دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام۔
شہداء اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کی محکمہ میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 22 سے بڑھا کر 25 برس کروا دی۔
میٹرک کے امتحان میں پچاس فیصد نمبروں کی شرط ختم۔ صرف میٹرک پاس اپلائی کرنے کا اہل ہوگا، ڈرائیور کانسٹیبل کی سیٹ پر بھرتی کیلئے دوسالہ تجربے کی شرط بھی ختم کروا دی۔
 پنجاب کابینہ نے عمر میں توسیع، نمبروں کی شرح اور تجربے کی شرائط ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر عثمان انور
ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس کے تمام غازیوں کو سی ٹو میں شامل کرنے کا اعلان، سمری پر دستخط کرکے حکم جاری کردیا۔
ڈاکوؤں، راہزنوں اور دہشت گردوں سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے تمام غازی سی ٹو لسٹ کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے فرنٹ ڈیسک ملازمین کیلئے عیدالفطر پر بڑا تحفہ،  
فرنٹ ڈیسک پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر عثمان انور نے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فورس کے نام جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے شہداء اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کی محکمہ میں بھرتی کیلئے عمر کی حد 22 سے بڑھا کر 25 برس کردی ہے۔ اسی طرح میٹرک کے امتحان میں پچاس فیصد نمبروں کی شرط بھی ختم کروا دی گئی ہے اور اب صرف میٹرک پاس اپلائی کرنے کا اہل ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل کی سیٹ پر بھرتی کیلئے دوسالہ تجربے کی شرط بھی ختم کروا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اور شہداء کے بچوں اس سے مستفید ہو سکیں۔ پنجاب کابینہ نے عمر میں توسیع، نمبروں کی شرح اور تجربے کی شرائط ختم کرنے کی منظوری دے دی، اس اقدام سے پولیس ملازمین کے سینکڑوں بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے ملازمت سے محروم رہ جانے والے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کیلئے ڈرائیور کانسٹیبل اور دیگر آسامیوں پر بھرتی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے تمام غازیوں کو سی ٹو میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا اور مذکورہ سمری پر دستخط کرکے حکم جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں،  راہزنوں اور دہشت گردوں سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس کے تمام غازی سی ٹو لسٹ کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔ آئی  جی پنجاب نے کہا کہ شہداء،  غازی اور دیگر ملازمین کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔  انہوں نے فورس سے کہا کہ آئیے آج مل کر عہد کریں کہ پاکستان کی حفاظت اور پاکستانیوں کی خدمت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مزید برآں آئی جی پنجاب نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک ملازمین کیلئے عیدالفطر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انکی ریگولر ہونے کی خوشخبری دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس اے اور پی ایس اے کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے خصوصی پیغام میں بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک  پر تعینات ملازمین سات برسوں سے جس  آرڈر کے منتظر تھے وہ بالآخر جاری ہو گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو پی ایس اے اور ایس ایس اے کا ریگولرائزیشن آرڈر بھجواتے ہوئے فوری عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طویل انتظار کے باعث اگر کسی ملازم کے جذبہ خدمت میں کمی آئی ہے تو اسے فوری دور کرلیں اور نئے عزم کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے مظلوم سائلین کی درخواستوں کو جنت کا ٹکٹ سمجھ کر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوموں، یتیموں، بیواؤں اور لاچاروں کو انصاف اور ہر ممکن ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مختلف مسائل کیلئے تھانے آنے شہریوں کو بھرپور راہنمائی دے کر انکی مدد و سہولت کا ذریعہ بنیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سات سال سے تاخیر کا شکار مسئلہ حل کردیا گیا، نئے جذبے کے ساتھ پاکستانی شہریوں کی خدمت و حفاظت کریں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 171)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 21, 2023