آئی جی پنجاب کا گجرات میں زیر حراست ملزم پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی او گجرات کو واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم،
انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
زیر حراست ملزمان پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے گجرات میں زیر حراست ملزم پرسرِبازار تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 170)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, April 20, 2023