لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو سول ایوارڈز دلوانے کیلئے فہرست وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو سول ایوارڈ دینے کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں شامل افسران واہلکاروں کو ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور تمغہ شجاعت سمیت دیگر ایوارڈز دئیے جائیں گے۔مجموعی طور پر 21 افسران و اہلکاروں کو سول ایوارڈز کیلئے نامزد کرکے فہرست بھجوائی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی محمد فاروق مظہر کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈی آئی جی احسن یونس کو تمغہ امتیاز دینے کیلئے نامزد کیا گیا۔ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود، شہید کانسٹیبل راحت سلیم، انسپکٹر محمد نعیم اختر اور انسپکٹر جاوید اقبال،سب انسپکٹرز منیر احمد اور محمد اسلم، کارپورلز عیسی خان، محمد عمر شہزاد اور محمد ریحان رزاق کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا گیا۔اسی طرح تھانہ مکڑ وال میانوالی کے ایس ایچ او محمد فیاض اور انکی ٹیم کے تین اہلکاروں کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*************