لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ آپریشن کیلئے پنجاب پولیس کی تازہ دم نفری سنٹرل پولیس آفس میں عطائے عَلم کی پروقار تقریب کے بعد جنوبی پنجاب روانہ کردی۔ پولیس کے تازہ دم دستوں میں ایلیٹ کمانڈوز، سنائپرز، سپیشل آپریشن یونٹ اور پنجاب کانسٹیبلری کے جانباز شامل ہیں اور پولیس دستے جدید ترین ہتھیاروں،سنائپر گنز، بلٹ پروف جیکٹس سمیت آپریشن کے مکمل سازو سامان سے لیس ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ گز شتہ روز ایک ہزار تازہ دم نفری کچہ کیلئے جنوبی پنجاب روانہ کی گئی جبکہ قریباً مزید دو ہزار جانباز کل کچہ روانہ ہو جائیں گے۔ آئی آفس سے بسوں میں بٹھا کر روانہ کیا۔آئی جی پنجاب نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کے جانباز کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں، راہزنوں، بدمعاشوں اور ملک دشمن عناصر کے قلع قمع کا انتہائی اہم قومی فریضہ بھرپور تندہی کے ساتھ اداکر رہے ہیں آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرا یقین کامل ہے کہ پنجاب پولیس کچہ کی کمین گاہوں سے ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور بدمعاشوں کے خاتمے میں کسی غفلت یاسستی کا مظاہرہ نہیں کرے جی پنجاب نے عطائے عَلم کی تقریب میں پنجاب پولیس کا پرچم نفری کمانڈر کے سپرداور جوانوں سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں سنٹرل پولیسگی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ان علاقوں میں پائیدار امن کی بحالی اور شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********

