غازی آباد: ڈیڑھ کلو چرس، 19 بوتلیں شراب بر آمد

Apr 26, 2023

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) غازی آباد پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم ندیم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور ملزم وشال مسیح سے ہزاروں روپے کی غیر ملکی 19 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔دریں اثنا شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرکے دوران ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزمان شیر دل اور جان شاہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 5 موبائل غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلیا ۔ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ادھر ماڈل ٹاؤن پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران سنیپ چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے 5 جبکہ بی کیٹیگری کے 11 اشتہاری عدالتی مفروران میں 6 اے کیٹگری اور 9 بی کیٹیگری کے مفرور،ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں8 ملزمان ، 4 پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(روز نامہ دنیا)

************