پولیس(5) افسروں کے تقررو تبادلے، 500 وارڈنز کی ترقی

Apr 22, 2023

لاہور ( این این آئی)پنجاب پولیس میں 5افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ 500کے قریب ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز (انسپکٹر)کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احمد نواز شاہ کا ڈی پی او مظفرگڑھ تبادلہ   منسوخ کر کے ڈی پی او گجرات تعینات کر دیا گیا،ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کو تبدیل کر کے اے آئی جی انسپکشن ،سید حسنین حیدر کو ڈی پی او مظفرگڑھ ،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور رضا صفدر کاظمی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا۔دوسری جانب 500کے قریب ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز (انسپکٹر)کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے ترقی پانے والوں افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے ۔

(روز نامہ دنیا)

***********