آئی جی کے عیدپر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات

Apr 21, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا، صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، تمام افسران نے جمعتہ الوداع، چاند رات اور نماز عید الفطر اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعتہ الوداع کے 30 ہزار سے زائد اجتماعات اور یوم القدس کی 117 ریلیوں کے سکیورٹی فرائض 40 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضاکار مل کر سر انجام دیں گے، چاند رات پر مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے 19 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں سمیت رضاکار بھی متعین ہونگے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 23 ہزار642 مساجد، امام بارگاہوں اور 823 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی پر بطور خاص فوکس کیا جائے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

************