Apr 20, 2023
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس ٹیموں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دوبئی سے دو مزید خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ٹیمیں دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے لاہور پہنچ گئی ہیں اور گرفتار اشتہاریوں میں لاہور پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری نوید احمد جبکہ کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب اشتہاری عرفان علی شامل ہیں۔
(روز نا مہ نوائے وقت)
***********