Apr 20, 2023
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سابق ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس افس الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے عمر ورک کو دفتر مدعو کیا اورمحکمہ پولیس کیلئے شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمر ورک نے شعبہ تفتیش کو نئی راہیں دیں، ان جیسے فرض شناس اور ٹرینڈ سیٹر افسران پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں۔عمر ورک نے میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********