پہلے جزا پھر سزا، میری پالیسی کا بنیادی جزو، آئی جی

Apr 16, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےخصوصی پیغام میں کہا کہ پہلے جزا پھر سزا کے تحت مکمل شفاف احتساب میری پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور اگر کوئی افسر یا اہلکار دانستہ کوتاہی یا غفلت کا مرتکب ہو تو اسکے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔آئی جی پنجاب نے محکمانہ سزاؤں کے دوران ڈسپلن میٹرکس کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس سپروائزری افسر نے ماتحت کو ڈسپلن میٹرکس کے برعکس سزا دی تو اس کا احتساب میں خود کروں گا آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کہ وہ ڈکیتوں، راہزنوں، چوروں، بدمعاشوں، غنڈہ گردوں اور ظالموں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، خدمت خلق اور لوگوں کو انصاف کی فی الفور فراہمی بنا کر انعامات حاصل کریں۔

(روز نامہ جنگ)

**********