آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سروسز ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ
ڈاکٹر عثمان انور نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عمران کی عیادت کی ۔
آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکار کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین نگہداشت کی ہدایت کی ۔
کانسٹیبل عمران کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ کیا اور سپیشل برانچ کے زیر علاج زخمی کانسٹیبل عمران کی عیادت کی ۔ کانسٹیبل عمران کو چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے شیر پاؤ پل پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکار کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین نگہداشت کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل عمران کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب زخمی ہونے والے سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عمران کے بھائی اور اہل خانہ سے بھی ملے اور انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
