سنگین ترین مقدمات میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں جاری۔
مسقط، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے 29،30 اور31واں اشتہاری گرفتار
24 جنوری سے شروع کریک ڈاؤن میں اب تک 31 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا۔
اشتہاری الطاف حسین کو سعودی عرب، غیور عباس نقوی کو مسقط عمان جبکہ شہباز کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سنگین ترین مقدمات میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس ٹیمو ں نے مسقط، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے بالترتیب 3خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 جنوری سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں اب تک 31 خطرناک اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، عمان، مسقط، خلیجی ممالک، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیاہے۔
سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری الطاف حسین کو سعودی عرب سے گرفتار کیا۔تھانہ سٹی بھلوال، سرگودھا کو قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری غیور عباس نقوی کو مسقط عمان سے گرفتار کیا جبکہ تھانہ بنی راولپنڈی کو مطلوب خطرناک اشتہاری شہباز کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ تینوں ملزمان کو انٹر پول کی مدد و تعاون سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ اشتہاریوں کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خطرناک اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی اندرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات میں تیزی لائیں اور قانونی کاروائی جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
( ہینڈ آؤٹ نمبر 150)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Thursday, April 13, 2023