لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے۔
جو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا متقاضی ہے ۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران محکمہ سے ملنے والی اس عزت کو فرائض کی بہترین ادائیگی اور خدمت ِخلق کرکے عوام تک پہنچائیں اور شہریوں کی مشکلات کے ازالے ، انصاف اور سروس ڈلیوری کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ ترقی پانے والے افسران کو جو بھی نئی پوسٹنگ ملے اسے بھرپور محنت، خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اور اپنے فیلڈ تجربے کو احسن انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہترین پرفارمنس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ دنیا)
**********
