لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
جس میں 58 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بیس روز کے دوران انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا یہ تیسرا اجلاس تھا اس سے قبل سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پروموشن بورڈ کے دو اجلاسوں میں 107 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔ ترقی پانے والے 58 انسپکٹرز میں انسپکٹر ظہور الدین ، غلام مصطفی، طالب حسین، اللہ یار، ظفراقبال، مسعود نذیر، پرویز اختر ، فیاض احمد، اظہر حسین، شاہد محمود، نور نواز ، عابد علی، ظہورحسین، محمد عامر، گل نواز، محمود الحسن، شجاعت علی ،ثنا اللہ، نصیر احمد شاہ، سعید احمد،غلام عباس ، سہیل ظفر، ابرار سرور، عابد محمود، عصمت اللہ، سعادت حسین، بلال احمد ، طارق آصف رانجھا، نصراللہ بھٹی، آغا محمود احمد خان، مبین الدین ، احمد رضا، محمد یونس، ظہیر الدین بابر، تنویر سرور، محمد اسلم، بابر شعیب، اعجاز حسین، مظہرحیات، طارق محمود، عامر عبداللہ، خدا دادتارڑ، آصف چیمہ، احسان ظفر، عارف محمود خان، شہباز احمد، عابدصغیر، محمد اجمل سعید، آصف شاہین، محمد اسلم، فیاض احمد،طارق شفیع، محمد اعظم، محمود الحسن، محمد زمان، سیف اللہ، وسیم فراز اور عرفان حیدر شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رینک پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ، انہیں ہر صورت ملے گا۔ جن افسران نے ابھی تک اپنی اے سی آرز مکمل نہیں کیں وہ جلد از جلد مکمل کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں ان کے نام بھی شامل ہوسکیں۔ ڈی ایس پی رینک لگانے کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔
(روز نامہ دنیا)
************