Apr 11, 2023
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے ہائی وے کرائم کی روک تھام کیلئے جذبہ جہاد و خدمت ِ خلق کے تحت بھرپور تندہی سے فرائض ادا کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کے افسران واہلکاروں کی انعامات سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********
