آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی کچہ آپریشن کا تیسرا روز، پولیس کے تازہ دم دستوں کی پیش قدمی جاری
ڈاکوؤں کی پولیس فورس پر شدید فائرنگ، پولیس کی جوابی موثر کاروائی سے ماچھی گینگ کے ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو ہلاک
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بختیار اور معظم عرف تیلو کے ناموں سے ہوئی، دو عدد کلاشنکوف و متعدد روند برآمد
ہلاک ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن، آرپی اوز بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کچہ میں موجود
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال کچہ ایریاز میں فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
مجرمان کی کمین گاہیں مسمار کرتے ہوئے نذر آتش کردیں گئیں سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل اندرون کچہ کا رقبہ سرچ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔
کچہ آپریشن جدید ٹیکنیکل ذرائع اور تمام تر سیکیورٹی ایجینسز کی معاونت سے تیار شدہ ہیٹ میپ کے مطابق کیا رہا ہے۔
کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور پولیس کے دستے کچہ کے اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے کچہ کراچی اور کچی حیدرآباد کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے سینکڑوں ایکٹر اراضی واہگزار کر لی، ڈاکوؤں کی پولیس فورس پر شدید فائرنگ جس کے جواب میں پولیس ٹیموں نے بھی موئثر کاروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بختیار اور معظم عرف تیلو کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق ماچھی گینگ سے پایا گیا اور پڑتال ریکارڈ پر دونوں ڈاکو درجن سے زائد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ نکلے۔ ہلاک ڈاکوؤں سے دو عدد کلاشن کوفس و متعدد روند بھی برآمد ہوئے۔ دونوں ڈاکو پولیس پر حملوں، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے آپریشنل ایریا کا دورہ کیا جبکہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں ہیٹ میپ کے مطابق کچہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع ہوا تھا جو کہ تیسرے دن میں داخل ہو چکا ہے گزشتہ تین دنوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چھ ڈاکو گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس کی کچہ میں پیش قدمی تسلسل سے جاری ہے، گزشتہ روز کچہ کراچی اور کچی حیدرآباد کے علاقوں کی جانب پولیس اپنی آپریشنل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے تھی جس میں سینکڑوں ایکٹر اراضی کو جرائم پیشہ عناصر سے خالی کروا لیا گیا ہے اور وہاں قانون کی رٹ قائم کردی گئی ہے، اس وقت جاری پولیس آپریشن کو ڈی پی او رضوان عمر گوندل کمانڈ کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اے ایس پی شاہزیب چاچڑ سرکل ایس ایچ اوز اور بکتر بند گاڑیوں، جدید ہتھیاروں اور جذبہ سے سرشار پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ایڈوانس کررہی ہے، پولیس نے جرائم پیشہ عناصر سے خالی کروائے گئے علاقوں میں مجرمان کی کمین گاہیں مسمار کرنے کے ساتھ انہیں نظر آتش کر دیا ہے تاکہ پھر کبھی یہ آباد نہ ہو سکیں،دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن، ڈی آئی جی سٹی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کے ہمراہ آپریشن ایریا کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کی جاری کارروائیوں، کارکردگی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر آر پی او رائے بابر سعید نے انہیں بریفنگ دی، پولیس افسران نے پولیس کی کارکردگی جوانوں کے بلند مورال اور صرف تین دن میں کچہ کے کافی ایریا کو کلیئر کروانے پر فورس کو شاباش دی، پولیس کا یہ آپریشن کچہ کے تمام ایریا کو جرائم پیشہ عناصر سے کلیئر کروانے تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور تمام سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے بنائے گے ہیٹ میپ کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کو سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہے۔
