بیس روز کے دوران انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

بیس روز کے دوران انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا تیسرا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
دوران اجلاس 58 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
ترقی پانے والے 58 انسپکٹرز میں انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ، غلام مصطفی، طالب حسین، اللہ یار،، ظفراقبال، مسعود نذیر اور پرویز اختر جتوئی سمیت دیگر شامل
چند روز قبل منعقدہ پروموشن بورڈ کے دو اجلاسوں میں 107 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔
ترقی پانے والے افسران نئے جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں 58 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بیس روز کے دوران انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا یہ تیسرا اجلاس تھا اس سے قبل سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پروموشن بورڈ کے دو اجلاسوں میں 107 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔ ترقی پانے والے 58 انسپکٹرز میں انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ، غلام مصطفی، طالب حسین، اللہ یار،، ظفراقبال، مسعود نذیر، پرویز اختر جتوئی، فیاض احمد، اظہر حسین، شاہد محمود، نور نواز خان، عابد علی، ظہورحسین، محمد عامر، گل نواز، محمود الحسن، شجاعت علی بابر،ثناء اللہ، نصیر احمد شاہ، سعید احمد،غلام عباس شاہ، سہیل ظفر، ابرار سرور، عابد محمود، عصمت اللہ، سعادت حسین، بلال احمد خان، طارق آصف رانجھا، نصراللہ بھٹی، آغا محمود احمد خان، مبین الدین بٹ، احمد رضا، محمد یونس، ظہیر الدین بابر، تنویر سرور، محمد اسلم، بابر شعیب، اعجاز حسین، مظہرحیات، طارق محمود، عامر عبداللہ، خدا دادتارڑ، محمد آصف چیمہ، احسان ظفر، عارف محمود خان، شہباز احمد، عابدصغیر، محمد اجمل سعید، آصف شاہین، محمد اسلم، فیاض احمد،طارق شفیع، محمد اعظم، محمود الحسن، محمد زمان، سیف اللہ، وسیم فراز اور عرفان حیدر شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران نئے جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ان ترقیوں کا صرف ایک مقصد ہے کہ ترقی پانے والے افسران نئے عزم و ولولے کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کریں اور پاکستانیوں کی خدمت کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں جن کی منظوری سے انسپکٹرز سے ڈی ایس پیز کی ترقیاں ممکن ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ابھی انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر پروموشن کیلئے 30 آسامیاں خالی ہیں جنہیں بہت جلد پر کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن افسران نے ابھی تک اپنی اے سی آرز مکمل نہیں کی وہ جلد از جلد مکمل کریں تاکہ آئندہ پروموشن بورڈ اجلاس میں ان کا نام بھی شامل ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ پروموٹ ہونے والے 58 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک لگانے کی تقریب بہت جلد سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی جائے گی۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 145)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Monday, April 10, 2023