پنجاب ہائی وے پٹرول نے رواں برس پہلی سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ 2023 جاری کر دی۔
صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر دورانِ سفر مشکلات کے شکار 6223 مسافروں کو مدد و راہنمائی فراہم کی۔
120 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، مختلف حادثات میں 467 مضروب افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
بذریعہ ای پولیس ایپ 1968 مجرمان کو گرفتار کیا جن میں 46 اے کیٹیگری، 837 بی کیٹیگری اور 1085 عدالتی مفروران شامل ہیں۔
ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر 287مقدمات درج کر کے 15 کلاشنکوف، 23 رائیفلز،20 گنز اور 217 پسٹلز بر آمد کئے۔
منشیات فروشی کے 383 مقدمات درج، ملزمان کے قبضہ سے101 کلو چرس، 2 کلو ہیروئین، 13 کلو افیون اور 4454 لیٹر شراب برآمد
پی ایچ پی نے مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پرکل 3348 مقدمات درج کروائے، 868 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کروائیں۔
تیز رفتاری،غیر نمونہ و بوگس نمبر پلیٹ،نیلی لائٹ لگانے، ساؤنڈ ایکٹ ودیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2678مقدمات درج۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم کی زیر نگرانی پی ایچ پی کی ٹیمیں شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اور ٹریفک قوانین عمل درآمد کروانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے بتایا کہ شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی ٹیمیں اپنے فرائض مزید تندہی سے ادا کر رہی ہیں، اوور اسپیڈنگ، غیر قانونی نمبر پلیٹس سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہائی وے کرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر لیکچرز جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے میں پی ایچ پی نے پہلی سہہ ماہی رپورٹ کارکردگی رپورٹ 2023 جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دورران پی ایچ پی نے دوران سفر مشکلات کے شکار 6223 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی اور مختلف نوعیت کے حادثات میں مضروب ہونے والے 467 افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، 120گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایاگیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے بذریعہ ای پولیس ایپ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 1968 مجرمان کو گرفتار کیا جن میں 46 کیٹیگری اے، 837 کیٹیگری بی اور 1085 عدالتی مفروران شامل ہیں۔تین ماہ کے دوران پی ایچ پی نے مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پرکل 3348 مقدمات درج کروائے جن میں شاہرات پر تیز رفتاری، سبز نمبر پلیٹ و نیلی لائٹ لگانے، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، بوگس نمبر پلیٹ لگانے اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2678 مقدمات درج کئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر 287مقدمات درج کر کے 15 کلاشنکوف، 23 رائیفلز،20 گنز اور 217 پسٹلز بر آمد کئے۔ منشیات فروشی کے 383 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے101 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئین، 13 کلو سے زائد افیون اور 4454 لیٹر شراب برآمد کی۔ شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 868 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران وا ہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے جس کے تحت شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں۔
