آئی جی پنجاب کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پنجاب کا دورہ، دربار میں اہلکاروں سے خطاب کیا۔
دہشت گردی، فرقہ واریت، نقص امن اور انتہاپسندی میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو نئے عزم و ولولے سے جاری رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کیے گئے قوانین کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب
کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
صوبے سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا کردار اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ، چوہنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو جوانوں کی عیادت کی۔
آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکارکا ماتھا چوما اور بھرپور حوصلہ افزائی کی، زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملے۔
آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکاروں کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کا ہراول دستہ ہے جس کی موثر اور بروقت کاروائیوں کی بدولت دہشت گرد و شدت پسند عناصر کے عزائم خاک میں ملے اور متعدد خطرناک دہشت گردوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے مستقل خاتمے کے مشن کو نئے عزم و ولولے سے جاری رکھتے ہوئے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کیے گئے قوانین کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے اور کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے تاکید کی کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، نقص امن اور انتہاپسندی میں ملوث عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جس طرح آپ نے سال رواں میں 300 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 70 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، وہ قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے مڈھ بھیڑ میں 4 خطرناک دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچے، موثر کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا کردار اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پنجاب کے دورے کے موقع پر منعقدہ دربار میں سی ٹی ڈی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ بھی لیا اور افسران کو احکامات جاری کئے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور گذشتہ روز لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو جوانوں کی عیادت کی۔ تھانہ چوہنگ چوکی شیر شاہ کی پٹرولنگ ٹیم پر گذشتہ روز موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے فائرنگ کی تھی، کانسٹیبل عرفان کے پیٹ جبکہ ھیڈ کنسٹیبل احسان کی ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکار کا ماتھا چوما اور عیادت کے دوران بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکاروں کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین نگہداشت کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے جناح ہسپتال میں قائم پولیس خدمت کاونٹر کا بھی دورہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور صہیب اشرف، ایس پی صدر وقار کھرل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

