لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس اور غازیوں کی لازوال خدمات کے اعتراف میں میڈلز سے عزت افزائی کا سلسلہ جاری، آئی جی پنجاب نے 10پولیس شہداء کی فیملیز کو گولڈ جبکہ 10 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔جن شہداء کی فیملیز کو گولڈ میڈلز دئیے گئے ان میں سب انسپکٹرز تجمل حسین، طاہر اشفاق،غلام جعفر،اے ایس آئی محمد اکرم، ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور، کانسٹیبلان وقاص علی، عمار حسین، محمد عرفان اور محمد آصف کی فیملیز شامل تھیں، سلور میڈل حاصل کرنے والے غازیوں میں ڈی ایس پی کاشف ڈوگر، انسپکٹر عرفان اکبر، سب انسپکٹر فاروقِ اعظم، ہیڈ کانسٹیبل محمد عباس، کانسٹیبلان اشفاق احمد، نوید احمد، سیف اللہ، یاسر جمیل، محمد نصیراور محمد طاہرشامل تھے۔ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری، 22 لیگل انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر جبکہ 47سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے لیگل انسپکٹرز کو دفتر مدعو کیا اور سینئر افسران کے ہمران ڈی ایس پی کے عہدوں کے رینک لگاکر عزت افزائی کی۔مزید برآں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********
