آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام

Apr 05, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والی افسران واہلکاروں کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ سروس پوری کرنے والے ملازمین کی آخری پے سلیپ ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ایک ماہ قبل جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پرویژنل پے سلیپ کی بدولت ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے پنشن پیپرز بھی بلا تاخیر تیار ہوسکیں گے اورملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والے واجبات کی ادائیگی اور پنشن کے اجراء میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

(روز نامہ جناح)

***********