آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور کا اچانک دورہ، بیرکس اور لائنز کے میس کا وزٹ کیا اور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
پولیس کمانڈ اور کانسٹیبلری میں کوئی فرق نہیں، فورس کی ویلفیئر میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ آئی جی پنجاب
اہلکاروں کی کسپیٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
ایس پی ہیڈکوارٹرز بیرکس اور لائنز میس کی ماہانہ انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کمانڈ اور کانسٹیبلری میں کوئی فرق نہیں، فورس کی ہر ممکن ویلفیئر میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلری میرے دل کے بہت قریب ہیں اسی لیے میں نہ صرف بذریعہ ٹیلی فون ان سے رابطے میں رہتا ہوں بلکہ جب بھی موقع ملتا ہے ان سے ملاقات کرکے حال و احوال اور مسائل بھی دریافت کرتا ہوں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کی کسپیٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ کو ہدایت کی کہ وہ بیرکس اور لائنز میس کی ماہانہ انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس میس کا مینو جوانوں کی پسند کے مطابق ترتیب دیا جائے جبکہ جوانوں کیلئے صحت مندانہ تعمیری سرگرمیوں کو بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے اچانک دورے کے موقع پر افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میس میں جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے بیرکس اور لائنز کے میس کا وزٹ کیا اور جوانوں کو دئیے جانے والے کھانے اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے بیرکس کی انسپکشن کے دوران جوانوں کی رہائشی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس لائنز میں رہائش پذیر اور زیر تربیت جوانوں کو معیاری سہولیات اور تربیتی ماحول فراہم کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 134)
نایاب حیدر
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, April 4, 2023